دنیا
09 اکتوبر ، 2012

امریکا کو براہ راست نشانہ بنانے والے میزائل موجود ہیں ، شمالی کوریا

پیانگ یانگ…شمالی کوریا نے دعویٰ کیاہے کہ اس کے پاس طویل فاصلے تک مارکرنے والے بین ا لابراعظمی میزائل موجو ہیں جن کے ذریعے امریکا کوبراہ راست نشانہ بنایا جاسکتاہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے فوجی دفاعی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ شمالی کوریا امریکی فوج کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے بھرپورتیار ہے اور اس حقیقت کوچھپایا نہیں جاسکتا کہ انقلابی فورسز کے پاس ایسے اسٹرٹیجک راکٹ اور میزائل موجود ہیں جو نہ صرف کوریا میں موجود امریکی اڈوں کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ ان کے ذریعے براہ راست امریکا ، جاپان اور گوام کو بھی نشانہ بنایاجاسکتاہے ۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان میزائل پروگرام میں توسیع کامعاہدہ ہواہے جس کے تحت جنوبی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بنائے گا۔

مزید خبریں :