09 اکتوبر ، 2012
تہران…ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کہا ہے کہ دشمنوں کے منصوبے ایرانی عوام کو مایوس نہیں کر سکیں گے ۔سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق یہاں مقامی حکام کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر دشمنوں نے ایرانی قوم کے تمام اقتصادی راستوں کو بند کردیا تو وہ ہماری قوم کو جھکا نہیں سکتے،قوم وقار اور قوت کے ساتھ مشکلات سے نبردآزما ہو جائے گی ۔دریں اثناء ایرانی صدر نے قومی انڈر17فٹ بال ٹیم کو عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ہے۔