09 اکتوبر ، 2012
مینگورہ…سوات میں کی جرات مند لڑکی ملالہ یوسف زئی کوقاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعدپشاور کے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس کاسی ٹی اسکین کیا جارہا ہے، جس کے بعد ہی ڈاکٹرز اس کی صحت کے بارے میں حتمی رائے دے سکیں گے۔ملالہ یوسف زئی نے سوات آپریشن کے دوران برطانوی میڈیا میں ڈائری لکھ کر سوات کی کشیدہ صورت حال کی منظر کشی کرکے عالمی شہرت حاصل کی تھی۔ اس پر ملالہ کو ستارہ جرات بھی دیا گیا تھا۔ ملالہ یوسف زئی آج دوپہر مینگورہ میں اسکول سے گھر جارہی تھی کہ اس کی گاڑی پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی۔ ملالہ اور 2بچیاں فائرنگ سے زخمی ہوگئیں۔ تینوں بچیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ملالہ کے سر میں گولی لگنے کی تصدیق ہوگئی۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ملالہ کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد اسے ہوش آگیا ہے اور اس نے اپنے والد سے بات بھی کی ہے تاہم بعد میں ملالہ یوسف زئی کو بذریعہ ہیلی کاپٹرپشاور کے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا۔پشاور کے سی ایم ایچ اسپتال میں ملالہ یوسف زئی کا اسکین کیا جارہا ہے جس کے بعد ہی ڈاکٹرز کو حتمی رائے قائم کرسکیں گے،