دنیا
10 اکتوبر ، 2012

روس عراق کو 4.2 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ وفوجی ساز و سامان فراہم کریگا

ماسکو…روس عراق کو 4.2 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ اور فوجی ساز و سامان فراہم کرے گا۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات روس کے وزیراعظم دمتری میدویدف اور عراقی وزیراعظم نوری المالکی کے درمیان ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہی گئی ہے۔ بیان کے مطابق دونوں ممالک کے حکام نے اس سے قبل اس معاملہ پر بات چیت کی تھی اور اس حوالے سے سمجھوتوں پر دستخط ہو چکے ہیں۔ سمجھوتوں کے تحت روس عراق کو 4.2 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ اور فوجی سازو سامان فراہم کرے گا۔ ان میں 30 ایم آئی 28 جنگی ہیلی کاپٹروں اور 42 میزائل شامل ہیں جو زمین سے فضاء میں اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ بیان کے مطابق عراق کو مگ 29 لڑاکا طیاروں کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں :