08 جولائی ، 2021
قومی احتساب بیورو(نیب) نے ن لیگی رہنماؤں کی ضمانت کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
نیب کی جانب سے دائر درخواستوں میں استدعا کی گئی ہےکہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مفتاح اسماعیل کی ضمانت کے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں۔
درخواستوں میں کہا گیا ہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کو نظر انداز کیا،شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مفتاح اسماعیل کے کیس میں ہارڈشپ کا معاملہ نہیں تھا۔
نیب نے درخواستوں میں وزارت قانون کے ذریعے وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے