09 جولائی ، 2021
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے شہریوں سے اپیل کی تھی تاہم اب ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق یکم ذی الحج 11 جولائی اتوار کو ہوگی جبکہ حج کا اہم رکن وقوف عرفہ 19 جولائی کواداکیاجائے گا۔
عیدالاضحیٰ منگل 20 جولائی کو ہوگی۔
سعودی سپریم کورٹ نے بھی چاند نظر نہ آنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔