پاکستان
10 اکتوبر ، 2012

ملالہ یوسف زئی پر حملہ دراصل علم،شعور اور آگاہی پروار ہیجنید فہمی

واشنگٹن… ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزرز ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے میں ملوث وحشی اور درندہ صفت طالبان عناصر کے خلاف بھر پور اور فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔امریکہ سے جاری ہونے والے اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے ملالہ یوسف زئی پر حملے کو پاکستان میں علم، شعور اور آگاہی پر کھلا حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جہالت کے علمبردار طالبان نے علم کے روشن اور درخشاں ستارے ملالہ یوسف زئی کو خون میں نہلا دیاجو پورے پاکستان کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ آخر میں ایم کیو ایم امریکہ کہ ذمہ داران و کارکنان نے ملالہ یوسف زئی کی جلد از جلد صحتیابی کے لئے دعاء کی اور صدر پاکستان ، وزیراعظم، وزیر داخلہ سمیت پاکستان کی سکیوریٹی ایجنسیز سے مطالبہ کیا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ کرنے والے طالبان عناصر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور انہیں گرفتار کرکے انتہائی عبرتناک سزائیں دی جائیں۔

مزید خبریں :