Time 11 جولائی ، 2021
پاکستان

وفاقی وزراء میں اختلافات کی خبروں کا کیا معاملہ ہے ؟

وفاقی وزراء میں اختلافات کی خبروں کے معاملے پر ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی وزیر علی زیدی کا اسدعمر سے ناراض ہوکر کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس سے جانےکی باتیں درست نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ کی توانائی کمیٹی میں شریک تمام وزراء اپنا مؤقف پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر علی زیدی کا اسدعمر سے ناراض ہوکرکمیٹی اجلاس سے جانےکی باتیں درست نہیں، ایل این جی ٹرمینل پرعلی زیدی اورمعاون خصوصی پیٹرولیم تابش گوہر کا اپنا اپنا مؤقف تھا۔

ذرائع کے مطابق علی زیدی نےفلوٹنگ ری گیسی فکیشن یونٹ کی سروس کاوقت پرنہ بتانےپرپیٹرولیم ڈویژن پر تنقید کی تھی جب کہ تابش گوہر وفاقی وزیرعلی زیدی کے اس نقطہ نظرکو وزارت توانائی کے امور میں مداخلت سمجھتے ہیں۔

فلوٹنگ اسٹوریج ری گیسی فکیشن معاملے پراعظم سواتی کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے،کمیٹی کی رپورٹ آنے تک کوئی تبصرہ قبل از وقت ہے،۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی تابش گوہرکے اسد عمر سے اچھے تعلقات ہیں، وفاقی وزیرتوانائی اور معاون خصوصی پیٹرولیم کمیٹی کے 2 اجلاسوں  میں شرکت نہیں کرسکے،دونوں کی عدم شرکت کی کوئی اور وجہ بھی ہو سکتی ہے، کل کابینہ کی توانائی کمیٹی کےاجلاس میں دونوں وفاقی وزراءاورمعاون خصوصی کی شرکت متوقع ہے۔

مزید خبریں :