10 اکتوبر ، 2012
کراچی …منہاج الرب …رواں مالی سال 2012-13ء (مالی سال 13ء) کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے 3,599.11 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے (جولائی تا ستمبر 2012ء) کی ترسیلات زر 3,297.20 ملین ڈالر کے مقابلے میں 9.16 فیصد یا 301.91 ملین ڈالر زیادہ رہیں۔جولائی تا ستمبر 2012ء کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 961.09 ملین ڈالر، 753.08 ملین ڈالر، 623.72 ملین ڈالر، 500.15 ملین ڈالر، 396.14 ملین ڈالر اور 97.05 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ جولائی تا ستمبر 2011ء کے دوران ان ملکوں سے بالترتیب 854.18 ملین ڈالر، 746.62 ملین ڈالر، 627.75 ملین ڈالر، 369.36 ملین ڈالر، 354.61 ملین ڈالر اور 101.73 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر مالی سال 13ء) کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 267.88 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ پچھلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر مالی سال 12ء) کے دوران ان ممالک سے 242.95 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن موصول ہوئی تھیں۔جولائی تا ستمبر 2012ء کے دوران ماہانہ اوسط ترسیلات زر 1,199.70 ملین ڈالر رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی اوسط ترسیلات زر 1,099.07 ملین ڈالرتھیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے پچھلے ماہ 1,135.42 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی مہینے (ستمبر 2011ء) میں 890.42 ملین ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئی تھیں جس سے 27.52 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ستمبر 2012ء کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان)، اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 303.31 ملین ڈالر، 247.28 ملین ڈالر، 177.11 ملین ڈالر، 166.09 ملین ڈالر، 122.05 ملین ڈالر اور 33.48 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ ستمبر 2011ء کے دوران ان ملکوں سے بالترتیب 252.56 ملین ڈالر، 194.51 ملین ڈالر، 169.30 ملین ڈالر، 86.91 ملین ڈالر، 103.85 ملین ڈالر اور 26.76 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔ رواں مالی سال کے تیسرے ماہ (ستمبر مالی سال 13ء) کے دوران ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 86.10 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی ماہ (ستمبر مالی سال 12ء) کے دوران ان ممالک سے 56.53 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔ترسیلات زر میں مسلسل نمو پاکستان ریمی ٹینس انی شیے ٹو (پی آر آئی) کے ان اقدامات کا نتیجہ ہے جو اس نے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور وطن میں مقیم ان کے اہل خانہ کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے ہیں۔