نصیرالدین شاہ ، دلیپ کمار کے ایک کام نہ کرنے پر حیران

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ سینیئر اداکار دلیپ کمار نے مستقبل کے اداکاروں کے لیے کوئی سبق نہیں چھوڑا —فائل :فوٹو
بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ سینیئر اداکار دلیپ کمار نے مستقبل کے اداکاروں کے لیے کوئی سبق نہیں چھوڑا —فائل :فوٹو

بالی وڈ کے سینیئر اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے مستقبل کے اداکاروں کے لیے کوئی سبق نہیں چھوڑا۔

نصیرالدین شاہ کہتے ہیں کہ  دلیپ کمار عظیم اداکار تھے لیکن انہوں نے اداکاری کے علاوہ کچھ ایسا نہیں کیا جس سے آنے والے اداکاروں کو سیکھنے کو مل سکے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ اگرچہ دلیپ کمار ایک سپر اسٹار تھے ، لیکن ان کے کیریئر میں انہوں نے صرف ایک فلم  پروڈیوس کی اور کبھی ڈائریکشن میں نہیں آئے اور  مجھے حیرانی ہے کہ کیوں دلیپ کمار نے آنے والی نسلوں کے لیے بہت کم کام کیا۔

نصیرالدین شاہ کا کہنا تھااگر دلیپ کمار  اپنے تجربات شیئر کرتے تو ان   کی اداکاری کے  طریقوں سے فلم انڈسٹری فائدہ اٹھا سکتی تھی  مگر ایسا نہ ہوا،اور نہ ہی دلیپ کمار نے کبھی ان سماجی کاموں میں بھی حصہ نہیں لیا جو ان کے دل کے بہتر قریب تھے۔

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ دلیپ کمار کی 70 کی دہائی سے پہلے کی فلموں کے علاوہ نئی نسل کے لیے ان سے سیکھنے کے لیے کچھ نہیں، انہوں نے اپنے کیریئر میں تقریباً 50 فلمیں کیں حالانکہ ان کے دور کے دوسرے اداکار سال میں کم سے کم دو فلمیں کیا کرتے تھے لیکن دلیپ کمار دو سال میں ایک فلم کرتے تھے۔

البتہ نصیر الدین شاہ نے یہ بھی کہا کہ اس سب کے باوجود میں ان کے لاکھوں مداحوں میں سے ایک ہوں اور ہمیشہ ان کی سحر انگیز ی کے لیے ان کی تعظیم کروں گا۔

یاد رہے  2016 میں  بالی وڈ اداکار راجیش کھنہ کی موت کے بعد  بھی  نصیرالدین شاہ راجیش کھنہ کو ایک 'محدود 'اداکار  کہنے پر پریشانی میں پڑ گئے تھے۔

مزید خبریں :