Time 15 جولائی ، 2021
دنیا

قطر نے پاکستانیوں کیلئے ویزا آن ارائیول بحال کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ آن ارائیول کی سہولت کو بحال کر دیا ہے۔

قطری حکومت کی طرف سے اس حوالے سے تحریری احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں اور نئی پالیسی بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق قطر میں جاتے ہی اب پاکستانیوں کو ائیرپورٹ پر آن ارائیول ٹورسٹ ویزہ دیا جائے گا۔

قطر نے پاکستانیوں کیلئے ویزا آن ارائیول بحال کر دیا

پاکستانی شہریوں کے لیے 6 ماہ تک قابل استعمال پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ کی شرط ہو گی جبکہ آن ارائیول ٹورسٹ ویزے کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہو گی۔

قطر جانے والوں کی کورونا ویکسی نیشن، بچوں کے لیے پولیو ویکسی نیشن ضروری ہو گی اور قطر جانے والوں کو کورونا منفی رپورٹ بھی ساتھ لانا ہو گی۔

خلیجی ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو آن لائن اپنی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

مزید خبریں :