Time 17 جولائی ، 2021
پاکستان

لینڈنگ اوقات کی خلاف ورزی پر پی آئی اے سے وضاحت طلب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ اوقات کی خلاف ورزی پر پی آئی اے سے وضاحت طلب کرلی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیاہےکہ اسلام آبادائیرپورٹ پرپی آئی اےکی 3 پروازوں نے لینڈنگ کےاوقات کی خلاف ورزی کی جس کے باعث اسلام آباد ائیرپورٹ پرغیر معمولی رش لگا رہا اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہوئی۔

مراسلے میں پی آئی اے انتظامیہ کو 19 جولائی تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :