11 اکتوبر ، 2012
کراکس… وینزویلا کے صدر ہوگوشاویزرنے نیکولس مڈورو کو ملک کا نیا نائب صدر مقرر کردیا۔ نیکولس مڈورو پیشے کے لحاظ سے سابق بس ڈرائیور ہیں اور وہ وینزویلا کے وزیر خارجہ بھی ہیں۔ 49 سالہ مڈورو نے سابق نائب صدر ایلیاس جوانا کی جگہ لی ہے جو کہ ریاست میرنڈا کی گورنر شپ کے امیدوار ہیں۔ ذرائع کے مطابق مڈورو2006ء سے وینزویلا کے وزیر خارجہ چلے آرہے ہیں۔ ان کی صدر شاویز سے انتہائی قربت ہے جس کی وجہ سے ان کے مستقبل میں وینزویلا کے صدر بننے کے احکامات انتہائی روشن ہیں۔ یاد رہے کہ 58 سالہ صدر شاویز1999ء سے وینزویلا کے صدر ہیں۔ وہ گذشتہ اتوار کو چوتھی مرتبہ وینزویلا کے صدر منتخب ہوئے۔