18 جولائی ، 2021
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 33 حلقوں میں پہلے مرحلے میں پولنگ مکمل ہوگیا۔
آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کے پہلے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے گئے۔ 33 انتخابی حلقوں میں پولنگ ڈیوٹی پر مامور 5 ہزار114پریذائیڈنگ آفیسرز، 7ہزار336پولنگ آفیسر اور 14ہزار672 پولنگ اسسٹنٹ نے ووٹ کاسٹ کیے۔
الیکشن کمیشن آف آزاد کشمیر نے ریٹرننگ افسروں کے دفاترکو پولنگ اسٹیشن قرار دیا۔
الیکشن کے دوران سیکیورٹی اور امن وامان قائم رکھنے کیلئے تعینات پولیس اہلکار وں نے بھی آج اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
ملازمین کے ووٹ کے نتائج 25 جولائی کے انتخابات کی سرکاری گنتی میں شامل کیے جائیں گے۔