19 جولائی ، 2021
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور کررہی ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی گفتگو کی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم کے جواب پرفردوس عاشق اعوان کے استعفے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔