آسٹریلین شیفرڈ نے پینٹنگ کرکے سب کو حیران کردیا

کہتے ہیں کہ پالتو جانور اپنے مالک کی ہر سرگرمی پر نظر رکھتے ہیں اور انہیں اپنانے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر اگر وہ کتے جیسا وفادار جانور ہو تو بات ہی کچھ اور ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر 'سیکریٹ' نامی آسٹریلوی شیفرڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو اتنی مہارت سے پینٹنگ کررہا ہے کہ ہر دیکھنے والا اپنی آنکھوں پر بمشکل ہی یقین کرسکے گا۔

یہ ویڈیو مائی اوزی گل (my_aussie_gal) نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جو بلاشبہ سیکریٹ کی مالکن چلاتی ہیں۔ 

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 6 سالہ سیکریٹ نے یہ سورج مکھی کا پھول یا شاید گلِ داؤدی کا پھول بنایا ہے۔

کیپشن میں مزید لکھا تھا کہ سیکریٹ نے رنگوں کی ٹیوب اور برش کا انتخاب خود کیا۔

صارفین کی جانب سے اِس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ 

مزید خبریں :