پاکستان
Time 22 جولائی ، 2021

آزاد کشمیر میں الیکشن کے دوران پاک فوج تعینات ہوگی، آئی ایس پی آر

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران پاک فوج تعینات ہوگی جبکہ یہ تعیناتی الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی درخواست پر کی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامیہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق الیکشن کمیشن آف آزاد کشمیر نے 25 جولائی کے انتخابات کے دوران محفوظ ماحول فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس درخواست پر فوجی جوان آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت 22 سے 26 جولائی کے دوران ’کوئیک رسپانس فورس‘ کے طور پر تعینات کیے جائیں گے۔

الیکشن کے خوشگوار انعقاد کیلئے آزاد کشمیر پولیس تعینات کی جائے گی جس کی مدد و تعاون کیلئے دیگر صوبوں کی پولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

مزید خبریں :