پاکستان
15 جنوری ، 2012

کراچی : چہلم امام حسین کے جلوس کی تیاری مکمل

کراچی … کراچی میں چہلم امام حسین کے جلوس کی تیاری مکمل کر لی گئیں ہیں پولیس اور رینجر کی بھاری نفری جلوس کے راستوں پر تعینات ہوگی جبکہ رات گئے جلوس کے ریوایتی راستے کنٹینرز لگا کر بند کئے جا رہے ہیں۔ نشتر پارک میں دس بجے مجلس جس کے بعد بارہ بجے مرکزی جلوس برآمد ہو گا جو نمائش چورنگی سے شروع ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پزیر ہو گا۔ جلوس کے راستوں میں رینجرز کی بھاری نفری کے علاوہ سادہ لباس اہلکاروں سمیت 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ جلوس کے تمام راستے کنٹینرز کی مدد سے بند کر دیے اورجلوس کے راستوں میں آنے والی دکانوں کوبھی سیل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب زیلی سڑکوں پر رکاوٹیں لگائیں جا رہی ہے اس موقع اونچی عمارتوں پر ماہر نشانے باز بھی تعینات ہوں گے۔ چہلم امام حسین کے سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سیکورٹی خدشات کے باعث موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی 31 گھنٹوں کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :