پاکستان
Time 30 جولائی ، 2021

شہبازشریف کے استعفے کی خبروں پر شاہد خاقان کا بیان سامنے آگیا

مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کے صدر شہباز شریف کے استعفے کے خبروں کی تردید کردی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ شہبازشریف استعفیٰ دے رہے ہیں نہ پارٹی میں کوئی اختلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن مکمل طور پرمتحد ہے۔

خیال رہے کہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں حکمت عملی نظر انداز کرنے پر شہباز شریف سخت ناراض ہوگئے ہیں اور انہوں نے پارٹی کی صدارت کا عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔

مزید خبریں :