’اسکول میں ٹیچر تھی‘، منزہ عارف نے ڈرامہ انڈسٹری میں کیسے قدم رکھا؟

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے کئی ڈراموں میں مرکزی کرداروں کا بخوبی ساتھ نبھانے والی اداکارہ منزہ عارف نے حال ہی میں اپنے اتفاقیہ طور پر انڈسٹری میں آنے کا احوال مداحوں کو بتایا۔

اداکارہ نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنے بیٹے کے ہمراہ شرکت کی جہاں انہوں نے کیرئیر سمیت ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

ڈرامہ ’خدا اور محبت 3‘ میں چندا جی کا کردار کرنے والی اداکارہ نے بتایا کہ انہیں انڈسٹری میں 14 سال کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے، 2007 میں انہوں نے پہلا ڈرامہ کیا تھا اور تب سے لے کر اب تک وہ ڈراموں میں اداکاری کررہی ہیں۔

دوںوں بیٹے آڈیشن کیلئے گئے تھے، چھوٹے بیٹے نے کچھ ڈراموں میں اداکاری بھی کی ہے_____منزہ عارف کی پروگرام کے دوران گفتگو
دوںوں بیٹے آڈیشن کیلئے گئے تھے، چھوٹے بیٹے نے کچھ ڈراموں میں اداکاری بھی کی ہے_____منزہ عارف کی پروگرام کے دوران گفتگو

ڈراموں میں آنے سے متعلق منزہ عارف کا کہنا تھا کہ میں اتفاق سے انڈسٹری میں آگئی، میرے دونوں بیٹے آڈیشن کیلئے گئے تھے، چھوٹے والے بیٹے نے کچھ ڈرامے بھی کیے ہیں، اسی ایک ڈرامے میں پرنسپل کا کردار ادا کرنا تھا جس کیلئے مجھے کہا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں ایک ٹیچر تھی، شادی کے بعد بھی میں نے اسے جاری رکھا لیکن جب اداکاری کی فیلڈ میں آئی تو خود کو اسکرین پر دیکھ کر اچھا لگتا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ جب تک میں اسکول سے وابستہ رہی تب کبھی کبھار کسی ڈرامے میں اداکاری کرلیا کرتی تھی لیکن پھر شوہر نے کافی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اس فیلڈ کو وقت دے کر دیکھو۔  

مزید خبریں :