Time 31 جولائی ، 2021
پاکستان

بھارت کشمیر پریمیئر لیگ کی کامیابی سے خائف ہے، شہریار آفریدی

کشمیر کمیٹی کے سربراہ شہریارآفریدی کا کہنا ہےکہ  بھارت کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی کامیابی سے خائف ہے، جب کشمیر پریمیئر لیگ ہوگی تو کشمیرکا معاملہ بھی اٹھےگا۔

شہریار آفریدی کا کہنا ہےکہ  کے پی ایل کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل لیول کی سیکیورٹی دیں گے، کشمیر پریمیئر لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، گلگت بلتستان میں بھی کے پی ایل طرز کی کرکٹ سیریز شروع ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر پریمیئر لیگ کی کامیابی سے خائف ہے، آئی پی ایل میں کشمیری نوجوانوں کو ٹیم سے نکالاگیا ، کشمیر پریمیئر لیگ 27 ممالک میں نشر ہوگی ، جب کشمیر پریمیئر لیگ ہوگی تو کشمیر کا معاملہ اٹھےگا۔

انہوں نےکہا کہ دنیا کو باور کرائیں گےکہ کشمیرکے لوگ کتنے باصلاحیت ہیں، آئی سی سی سے درخواست کروں گا کہ معاملے کا نوٹس لے۔

مزید خبریں :