’ایک بار عمران کو غلطی سے بھائی کہہ دیا تھا، اب دل سے مانتی ہوں‘

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اداکار عمران عباس کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

کنزہ ہاشمی نے حال ہی میں اداکار سمیع خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت کئی پہلوؤں پر گفتگو کی۔

پروگرام کے میزبان احسن خان نے کنزہ سے ان کی اور  عمران عباس کی شادی کی افواہوں سے متعلق سوال کیا۔

کنزہ ہاشمی نے عمران عباس کو بھائی پکارتے ہوئے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تب عمران بھائی کے ہمراہ کام کیا تھا، وہ جانو انسان ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کاش وہ میری عمر کے ہوتے، اتنے اچھے لگتے ہیں وہ مجھے، جب پہلی بار ان سے مِلی تھی تو بھائی کہہ دیا تھا یہ غلطی ہوگئی، اب بھائی بول دیا تو وہ میرے بھائی ہیں، انہیں دِل سے بھائی مانتی ہوں۔ 

خیال رہے ماضی میں اداکار عمران عباس کی مختلف اداکاراؤں سے شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر  خوب وائرل ہوئی تھیں جن میں علیزے شاہ، عروہ حسین اور  اشنا شاہ شامل تھیں۔

مزید خبریں :