02 اگست ، 2021
کراچی کے علاقے کورنگی میں 6 سالہ بچی ماہم سے زیادتی اور قتل کیس میں زیر حراست ملزم ذاکر کا ڈی این اے میچ کرگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم رکشہ چلاتا تھا جسے پہلے ہی حراست میں لے لیا گیا ہے اور وہ واردات کا اعتراف بھی کرچکا ہے۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہاہےکہ کورنگی پولیس نے جلد کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا، امید ہے عدلیہ بھی سفاک ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دے گی۔
اپنے ویڈیو بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بحیثیت معاشرے کا فرد ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے، اردگرد نظر رکھیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ماہم کے والدین کے ساتھ ہمدردی اوردلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، ہم سب کے دل اس افسوس ناک واقعے پر رنجیدہ ہیں۔
واضح رہےکہ 28 جولائی کو کراچی کے علاقے کورنگی میں بچی کو اغوا کے بعد زیادتی اور قتل کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔