پاکستان
Time 28 جولائی ، 2021

6 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا

کراچی کے علاقے کورنگی میں 6 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا۔

کورنگی زمان ٹاؤن سے6 سالہ بچی کی کچرا کنڈی کے قریب علی الصبح لاش ملی، حکام کے مطابق بچی کو مارنے سے قبل زیادتی اورتشدد کا نشانہ بنایا گیا، جناح اسپتال میں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی معائنےکے بعد پولیس کوبچی کےساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے ۔

پولیس کےمطابق بچی گزشتہ شب 9 بجے گھر سے نکلی اور غائب ہوگئی تھی، اہلخانہ نے تقریباً رات 12 بجے گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں کروائی تھی، آج صبح 6 بجے بچی کی لاش کچراکنڈی سے ملی۔

پولیس حکام کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ رکشہ سوار ملزم یا ملزمان بچی کی لاش کچرا کنڈی میں پھینک کرفرار ہوئے، اس نے روکنےکی کوشش بھی کی لیکن وہ نہ رکے، ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، اس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بچی کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی ہے، مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا، اہلخانہ کا انتظار کررہے ہیں۔

مزید خبریں :