07 اگست ، 2021
سیالکوٹ میں 2 روز پہلے لاپتا ہونے والے بچے کی لاش کھیتوں سے مل گئی ہے۔
پولیس کے مطابق 7 سالہ بچہ جمعرات کی دوپہر گھر سے لاپتا ہوا تھا، سی سی ٹی وی کی مدد سے معلوم ہوا کہ بچے کو وحید نامی محلے دار ساتھ لیکر جا رہا ہے جس پر ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کی گئی تو ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نےبچے کو پہلے کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں گلا دبا کر قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔