Time 07 اگست ، 2021
پاکستان

پولیس کا فائرنگ کے تبادلے میں عبیدکاسی کے قتل میں ملوث 5 ملزمان کی ہلاکت کا دعویٰ

بلوچستان کے شہر پشین میں پولیس کی کارروائی کے دوران   فائرنگ کے تبادلےمیں 5 افراد ہلاک ہوگئے جن کے متعلق پولیس نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ افراد عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے مقتول رہنماعبیداللہ کاسی کےاغوا اور قتل میں ملوث تھے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کےقبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے،ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے اور مزیدتحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہےکہ اے این پی کےرہنماملک عبیداللہ کاسی کو 26 جون کو کچلاک کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا اور ان کی لاش 5 اگست کو پشین کے علاقے سرانان سے برآمدہوئی تھی۔

ملک عبیداللہ کاسی کے قتل کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی نے  صوبے میں احتجاج اور  تین روزہ سوگ کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :