Time 05 اگست ، 2021
پاکستان

کوئٹہ میں اے این پی کے رہنما عبیداللہ کاسی کے قتل کیخلاف مظاہرے

کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ملک عبیداللہ کاسی کے قتل کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔

مظاہرین نے منان چوک اور عالمو چوک کو ٹائرجلا کر اور رکاوٹیں لگاکربلاک کردیا،جس کی وجہ سے ان مقامات پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ،مظاہرین نے ملک عبیداللہ کاسی کےقاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ ملک عبیداللہ کےمبینہ اغوا اور قتل کےکیس کی تحقیقات جاری ہیں اور کیس کاسائنسی شواہد کی بنیاد پر پتہ لگایاجاچکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں ملوث مجرموں کی تلاش جاری ہے،مجرموں کی پناہ گاہوں پر گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس حکام نے امید ظاہر کی ہے ملک عبیداللہ کاسی کےاغوا اور قتل میں ملوث مجرموں کو کیفرکردارتک پہنچایاجائےگا۔

خیال رہے کہ اے این پی کےرہنماملک عبیداللہ کاسی کو 26 جون کو کچلاک کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا اور ان کی لاش آج پشین کے علاقے سرانان سے برآمدہوئی۔

مزید خبریں :