پاکستان
15 جنوری ، 2012

لاہور:ایک گھر میں آتشزدگی ،لڑکی جھلس کر لڑکی جاں بحق

لاہور … لاہورکے علاقے چوبرجی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران جلائی گئی، موم بتی نے پورے گھر کو بھسم کرڈالا ، 20سالہ ذہنی معذور لڑکی جھلس کر جاں بحق ہوگئٍی،ریسکیو اورفائربریگیڈ نے سرتوڑ کوشش کے بعد آگ پر قابوپالیا۔ فائربریگیڈ اورریسیکو ذرائع کے مطابق چوبرجی کے قریب ملک منیر روڈ پر ایک مکان کی دوسری منزل پر موم بتی جلانے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کولپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے گھر کی چھت گر گئی اور20سالہ لڑکی سمیراجھلس کرجاں بحق ہوگئی جبکہ مکان میں موجودسارا سامان بھی جل کرراکھ ہوگیا۔

مزید خبریں :