14 اکتوبر ، 2012
اسلام آباد…پیٹرول سستا ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگاکرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے،تجویز کی سمری حتمی منظوری کے لیے وزارت خزانہ کوارسال کردی گئی۔آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرول دو روپے 9 پیسے فی لیٹرسستا جبکہ ڈیزل تین روپے سولہ پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویزہے۔ لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 23/ پیسے، مٹی کا تیل ایک روپے 92 / پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سی این جی کی قیمت میں دو روپے فی کلو تک کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری کے لیے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرد ی گئی ہے۔