14 اگست ، 2021
سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے ناصر خان جان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
ناصر خان جان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ شادی کرچکے ہیں۔
سوشل میڈیا اسٹار نے اپنی دلہن کے ساتھ تصویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جسے بعد ازاں ہٹا دیا تھا۔
تصویر ڈیلیٹ کرنے سے متعلق ناصر خان جان کا کہنا تھاکہ فیملی مسائل کی وجہ سے تصویر ہٹا دی ہے اور وہ نیک تمناؤں کے اظہار پر مداحوں کے شکر گزار ہیں۔
دوسری جانب ناصرخان جان نے شادی کی تقریب کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
شادی کی تقریب میں ان کے خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔