15 اگست ، 2021
بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے مداحوں کے دِلوں پر راج کرنے والے اداکار جونی لیور نے گزشتہ روز اپنی 64 ویں سالگرہ منائی تھی۔
اس موقع پر جونی لیور کی زندگی پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی جس میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ اداکار کا اصل نام کچھ اور ہے۔
جونی لیور کے نام سے پہچانے جانے والے اداکار کا حقیقی نام 'جان راؤ' ہے۔
فلمی کیرئیر کے آغاز سے قبل جونی 18 سال کی عمر میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی یونی لیور میں کام کرتے تھے۔ اداکار پیدائشی طور پر ہی بے پناہ صلاحیتوں کے مالک تھے اور ان کے پاس نامور شخصیات کی نقل اتارنے کا فن موجود تھا۔
اداکار ان دنوں مختلف شوز کیا کرتے تھے تاہم کمپنی کی وجہ سے انہیں لوگ جان راؤ سے جونی لیور پکارنے لگے اور یہی نام ان کی پہچان بن گیا۔