پاکستان
15 جنوری ، 2012

شہدائے کربلا کاچہلم :ملک بھر میں آج ماتمی جلوس نکالے جائیں گے

شہدائے کربلا کاچہلم :ملک بھر میں آج ماتمی جلوس نکالے جائیں گے

کراچی … چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سلسلے میں ملک بھر میں آج ماتمی جلوس نکالے جائیں گے، جن کی سیکیورٹی کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ لاہور میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہلم کا مرکزی جلوس اندرون شہر دہلی گیٹ سے برآمد ہو گا۔جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا،اس موقع پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔کراچی میں چہلم کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں صبح دس بجے ہوگی ۔جہاں سے بارہ بجے بڑا جلوس برآمد ہو گا جو ایم اے جناح روڈ پرنمائش چورنگی سے شروع ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کے راستوں میں رینجرز کی بھاری نفری اور 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار جبکہ اونچی عمارتوں پرماہرنشانہ باز تعینات ہوں گے۔جلوس کے راستے کی تمام ذیلی سڑکیں کنٹینرز لگاکربند کر دی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی 31 گھنٹوں کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ چہلم امام حسین کے سلسلے میں پشاور کی مختلف امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے، جلوسوں کی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :