کاروبار
15 اکتوبر ، 2012

10لاکھ شہری ٹیکس نظام میں آ جائیں تو معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں،حفیظ شیخ

10لاکھ شہری ٹیکس نظام میں آ جائیں تو معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں،حفیظ شیخ

ٹوکیو… وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں امیرطبقے کوٹیکس نظام میں لانے کیلیے بڑے فیصلے کرلیے ہیں،ان فیصلوں پرآیندہ چندہفتوں میں عملدرآمدکرایاجائیگا،وزیرخزانہ نے ان خیالات کا اظہاریہاں جیو نیوز سے گفت گو میں کیا،انھوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کوبڑھانے کیلیے قانون سازی بھی کرنی پڑی توکی جائیگی، وزیر خزانہ نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق 10لاکھ امیرپاکستانی ایسے ہیں جوٹیکس نظام میں آئینگے،اگر10لاکھ شہری ٹیکس نظام میں آ جائیں تو ملک کے معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں،عالمی چیلنجزکے باوجودحکومت نے معیشت کومضبوط بنیادوں پر کھڑاکیاہے۔

مزید خبریں :