15 اکتوبر ، 2012
حیدرآباد…سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی اپیل پر یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ حیدرآباد شہر میں قوم پرست جماعتوں کے یوم سیاہ کے موقع پر جزوی ہڑتال کا سماں ہے۔ٹریفک معمول سے کم ہے جبکہ سرکاری اداروں اور اسکولوں میں بچوں کی حاضری بھی کم ہے۔ ٹنڈو محمد خان شہر میں ہڑتال ہے۔ کاروباری مراکز بند اور ٹریفک سڑکوں پر کم ہے۔ بدین میں قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں نے کھوڑواہ میں مظاہرہ کیا اور احتجاجی ریلی نکالی۔ خیرپور میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے احتجاجی مظاہرہ اور علامتی بھوک ہڑتال کی۔سکھر پولیس نے نقص امن کے تحت مختلف علاقوں میں کریک ڈاوٴن کرکیقوم پرست جماعتوں کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں قوم پرست کارکنوں کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔