پاکستان

افغانستان سے پاکستان آئے بیشتر مسافر خصوصی پروازوں کے ذریعے امارات منتقل

کل افغانستان سے امریکہ اور اتحادی فوجوں کے انخلا کی مدت ختم ہو جائے گی۔ فوٹو فائل
 کل افغانستان سے امریکہ اور اتحادی فوجوں کے انخلا کی مدت ختم ہو جائے گی۔ فوٹو فائل

افغانستان سے  اسلام آباد منتقل کیے گئے بیشتر مسافروں کو  2 خصوصی پروازوں کے ذریعے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ان غیر ملکیوں کو امریکی ائیر  فورس کی خصوصی پروازوں کے ذریعے یو اے ای میں واقع امریکی ائیر بیس پہنچایا گیا۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد سے روانہ ہونے والی دونوں خصوصی پروازیں العید ائیر بیس پر اتریں۔

 یو  ایس اے ایف کی پرواز MOOSE25 گزشتہ شام اسلام آباد سے العید ائیر بیس پہنچی تھی، اسی طرح رات گئے اسلام آباد سے روانہ ہونے والی امریکی ائیر فورس کی دوسری پرواز LAWLS19 نے آج صبح العید ائیر بیس پر لینڈ کیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران امریکی ائیر فورس کی کم از کم 5 پروازوں کے ذریعے افغانستان سے انخلا کے مسافروں کو  اسلام آباد لایا گیا تھا جبکہ ان مسافروں میں امریکی فوجی بھی شامل تھے۔ 

دوسری جانب کل بروز  منگل رات 12 بجے افغانستان سے امریکا اور اتحادی افواج کے انخلا کی مدت ختم ہو جائے گی۔ 

خیال ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کی مدت ختم ہونے سے قبل مزید مسافر  پاکستان لائے جائیں گے۔


مزید خبریں :