پاکستان
15 جنوری ، 2012

ارفع کریم کاانتقال :وزیر اعلی بلوچستان کا رنج و دکھ کا اظہار

کوئٹہ … وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے پاکستان اور دنیاکی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسکے والدین کو یہ صدمہ صبر سے برداشت کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ارفع کریم ملک کی ہونہاربیٹی تھی اسکی وفات سے پوراملک سوگوارہوگیا ہے ۔اسکی ذہانت اورخدا داد صلاحیتوں کا عالمی سطح پرتسلیم کیاجاناملک کیلئے ایک اعزازتھا دنیاکی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے ۔انھوں نے اسکے درجات کی سربلندی کی دعا کرتے ہوئے خاندان کوصدمہ صبروہمت سے برداشت کرنیکی نیک خواہش کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ارفع کریم ملک کی ہونہاربیٹی تھی اسکی وفات سے پوراملک سوگوارہوگیا ہے ۔اسکی ذہانت اورخدا داد صلاحیتوں کا عالمی سطح پرتسلیم کیاجاناملک کیلئے ایک اعزازتھا دنیاکی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے ۔انھوں نے اسکے درجات کی سربلندی کی دعا کرتے ہوئے خاندان کوصدمہ صبروہمت سے برداشت کرنیکی نیک خواہش کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :