02 ستمبر ، 2021
کراچی کی فضاؤں میں جمعرات کی شام امریکی شنوک ہیلی کاپٹرز کو دیکھا گیا۔
شنوک ہیلی کاپٹرز شمال مشرق سے مغرب کی جانب جاتے دیکھے گئے ہیں۔ تین امریکی شنوک ہیلی کاپٹرز ایک فارمیشن میں پرواز کررہے تھے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ شنوک ہیلی کاپٹرز نے پاکستان میں ایک مقام سے دوسرے مقام تک پرواز کی۔
دیو ہیکل امریکی ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرز کو کراچی کی فضاؤں میں محو پرواز دیکھ کر شہریوں نے حیرت کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق شنوک ہیلی کاپٹرز رفیقی ائیر بیس سرگودھا سے پرواز کرکے کراچی میں مسرور بس پر لینڈ ہوئے۔