Time 02 ستمبر ، 2021
پاکستان

کراچی سے کوئلہ لے کر ساہیوال جانے والی مال گاڑی پٹری سے اُتر گئی

کراچی سے کوئلہ لے کر ساہیوال جانے والی مال بردار ریل گاڑی پنو عاقل کے قریب پٹری سے اُتر گئی جس کی وجہ سے اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔ 

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ منڈیر کے مقام پر پیش آیا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی سکھر سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کو ہنگامی طور پر راستے میں ہی روک لیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق یوسف والا کول اپ ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اُتری ہیں — فوٹو: جیو نیوز
ریلوے حکام کے مطابق یوسف والا کول اپ ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اُتری ہیں — فوٹو: جیو نیوز 

 ریلوے حکام کے مطابق یوسف والا کول اپ ٹرین (کوئلہ لے کر جانے والی ٹرین)  کی 5  بوگیاں پٹری سے اُتری ہیں، حادثے میں ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کے سکھر ہیڈ کوارٹر سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے اندرون ملک جانے والے ٹریک کو آئندہ چند گھنٹوں میں بحال کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :