Time 04 ستمبر ، 2021
دنیا

کابل ائیرپورٹ جزوی طور پر کھول دیا گیا

ہفتے کو کابل سے اندرون ملک کی دو طرفہ آزمائشی پرواز نے اڑان بھری— فوٹو:فائل
ہفتے کو کابل سے اندرون ملک کی دو طرفہ آزمائشی پرواز نے اڑان بھری— فوٹو:فائل

افغانستان سے امریکا کے مکمل انخلا اور طالبان کے کنٹرول کے بعد دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو جزوی طور پر کھول دیا گیا۔

ہفتے کو کابل سے اندرون ملک کی دو طرفہ آزمائشی پرواز نے اڑان بھری جبکہ قطر کیلئے اپ اینڈ ڈاؤن روٹ کی فلائٹس بھی آپریٹ کی گئیں۔ 

قطر کی کمرشل ائیر لائن قطر ائیر ویز کی دوحہ سے روانہ ہونے والی ایک پرواز QR-3234 نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دوپہر 12 بجے لینڈنگ کی جبکہ یہی بوئنگ 777 طیارہ پرواز QR-7277 کے طور پر سہہ پہر 3:45 پر کابل سے دوحہ کیلئے روانہ ہوا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق افغانستان کی سرکاری آریانا افغان ائیر لائن کی پہلی اندرون ملک آزمائشی پرواز نمبر BM215 سہہ پہر 4:04 پر کابل ائیرپورٹ سے مزار شریف کیلئے روانہ ہوئی۔

اس بوئنگ 737 طیارے نے پرواز BM216 کے طور پر شام 5 بج کر 3 منٹ پر مزار شریف سے کابل کیلئے اڑان بھری۔

مزید خبریں :