پاکستان
Time 05 ستمبر ، 2021

شادی سے انکار پر شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

بہاولپور میں شادی سے انکار پرشادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانا حاصل پور میں پیش آیا جہاں شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینکا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خاتون کا 20 فیصد تک جسم متاثر ہوا ہے۔

پولیس نے تیزاب پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان میں بتایاکہ ملزم سلیم، شوہر سے طلاق لینے اور اپنے ساتھ شادی پر مجبور کرتا تھا تاہم انکار پر ملزم نے تیزاب پھینکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی مدعیت میں گرفتار ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :