دنیا
15 فروری ، 2012

اوباما کا کانگریس سے مصر کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر فوجی امداد کا مطالبہ

اوباما کا کانگریس سے مصر کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر فوجی امداد کا مطالبہ

واشنگٹن … امریکی صدر باراک اوباما نے کانگریس سے مصر کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر فوجی امداد کا مطالبہ کردیا ہے۔امریکی صدر براک اوباما نےNGOsکے معاملے پر کشیدگی کے باوجود مصر کے لیے دفاعی امداد کو بجٹ میں شامل رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی کانگریس کے کئی اراکین نے مصر کی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اوباما نے مصر کے لیے فوجی امداد مالی سال 2013ء کے بجٹ میں مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔دوسری جانب مصری مذہبی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے بھی امریکی کانگریس میں امداد روکے جانے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ حال ہی میں مصر کے سلفی مسلک کے ایک عالم دین نے حکمران عسکری کونسل پر زور دیا تھا کہ وہ امریکا سے امداد لینے سے انکار کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی امداد جتنی رقم وہ ایک رات میں جمع کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :