15 فروری ، 2012
کویت سٹی … کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے نئی کابینہ میں شاہی خاندان کے تیل اور دفاع کے وزراء کو تبدیل کر دیا ہے۔کویت کی نئی کابینہ کا اعلان سبکدوش وزیر اعظم شیخ جابر مبارک الصباح اور حزب اختلاف کے درمیان نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مذاکرات کی ناکامی کے ایک روز بعد کیا گیا ہے۔کویت کی سولہ رکنی نئی کابینہ میں دس نئے چہرے شامل کیے گئے اور تیل اور دفاع کے وزراء کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور کسی خاتون وزیر کو شامل نہیں کیا گیا۔کویت میں وسط مدتی انتخابات کے بعد نئی کابینہ تشکیل دی گئی ہے۔ان انتخابات میں اسلامی جماعتوں اور سابق حکومت کی مخالف حزب اختلاف نے پارلیمان کی پچاس میں سے چونتیس نشستیں جیت لی ہیں۔ اہل سنت اور سلفی جماعتوں کے امیدواروں نے تئیس نشستیں حاصل کی ہیں۔