میٹ گالا2021 :کم کارڈیشن کا سیاہ لباس سوشل میڈیا پر زیر بحث

عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ برس منسوخ ہونے والا فیشن انڈسٹری کا سب سے بڑا ایونٹ ’میٹ گالا‘ اس سال نیویارک میں سج گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹ گالا فیشن میلے کی رنگا رنگ تقریب نیویارک میں سجائی گئی جس میں تقریباً 400 اداکار، کھلاڑی، شاعر اور فنکار شریک ہوئے۔

تقریب کے دوران جہاں امریکی گلوکارہ ریحانا کا گاؤن، جاپانی ٹینس کھلاڑی ناؤمی اوساکا کا ہیئراسٹائل اور ٹینس کی سپر اسٹار سرینا ولیمز کا انداز لوگوں کی توجہ کامرکز بنا وہیں امریکی ماڈل نے سیاہ رنگ کے غیر معمولی لباس اور انداز سے سوشل میڈیا صارفین کی تمام تر توجہ سمیٹ لی۔

گلوکارہ ریحانہ کا گاؤن، جاپانی ٹینس کھلاڑی ناؤمی اوساکا کا ہیئراسٹائل اور ٹینس کی سپر اسٹار سرینا ولیمز کا انداز لوگوں کی توجہ کامرکز بنا —فوٹوبشکریہ گیٹی امیجز
 گلوکارہ ریحانہ کا گاؤن، جاپانی ٹینس کھلاڑی ناؤمی اوساکا کا ہیئراسٹائل اور ٹینس کی سپر اسٹار سرینا ولیمز کا انداز لوگوں کی توجہ کامرکز بنا —فوٹوبشکریہ گیٹی امیجز

میٹ گالا کی پررونق تقریب میں امریکی ماڈل کم کارڈیشن کا سیاہ لباس تقریب کے بعد  سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا رہا ، کہیں  کم کارڈیشن کے لباس کے باعث انہیں لوگوں نے ہیری پوٹر کے کردار ڈیمینٹر سے تشبیہہ دی تو  کہیں مختلف مزاحیہ میمز شیئر کرتے ہوئے بھی  کم  کارڈیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک صارف نے کم  کارڈیشن کے ہمراہ کینڈل جینر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان پر تنقید کی ، تصویر میں کینڈل جینر کو کم پر جھکے کچھ کہتے دیکھاجاسکتا ہے صارف کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ کینڈل  میٹ گالا ایونٹ میں کِم سے پوچھ رہی تھیں ’کم کیا یہ تم ہو؟‘ جس پر کِم نے جواب دیا ’او ہ مائی گاڈ کینڈل! میں تمہیں دیکھ نہیں سکتی۔‘

ایک صارف نے  مشہور ترین فلم ہیری پوٹر کے کردار  ڈیمینٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کم کو  ڈیمینٹر سے تشبیہہ دی اور ٹوئٹ کیا کہ دونوں میں فرق تلاش کریں۔

ایک صارف کی جانب سے کم کی تصویر کو کوے کی تصویر کے ساتھ شیئر کیا گیا۔

مزید خبریں :