دنیا
Time 15 ستمبر ، 2021

یورپی یونین کا کم آمدن والے ممالک کو کورونا ویکسین کی مزید خوراکیں دینے کا اعلان

یورپی یونین پہلے ہی دوسرے ممالک خاص طور پر افریقا کو ویکسین دینےکا وعدہ کرچکی ہے: سربراہ یورپی یونین
یورپی یونین پہلے ہی دوسرے ممالک خاص طور پر افریقا کو ویکسین دینےکا وعدہ کرچکی ہے: سربراہ یورپی یونین

یورپی یونین نے کم آمدنی والے ممالک کو کورونا ویکسین کی مزید  20 کروڑ خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سربراہ یورپی یونین ارسلا وان نے یورپی پارلیمنٹ کو بتایا کمیشن اگلے سال کے وسط تک مزید 20 کروڑ ویکسین کی خوراکیں عطیہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین پہلے ہی دوسرے ممالک خاص طور پر افریقا  کو ویکسین  دینےکا وعدہ کرچکی ہے۔

انہوں  نے معاشی طور پر ترقی یافتہ ممالک  اور  غریب ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی تفریق کو تسلیم کیا اور کہا کہ ترقی یافتہ ممالک اپنی آبادی کی اکثریت کو کورونا ویکسین فراہم کرنے میں آگے آگے ہیں جب کہ اس کے بر عکس غریب ممالک  ویکسین کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

سربراہ یورپی یونین کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے ممالک میں ویکسین کی  ایک فیصد سے کم خوراکیں  لگنا ناانصافی کے پیمانے کو واضح کرتی ہے۔

مزید خبریں :