دنیا
Time 16 ستمبر ، 2021

ویڈیو: طالبان جنگجو دوپہر کے کھانے میں کیا کھاتے ہیں؟

کابل سمیت افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد دنیا بھر کے میڈیا اور عوام کی توجہ طالبان کی جانب ہے۔

دنیا بھر کی اہم خبر ایجنسیوں کے صحافی کابل میں مقیم ہیں اور لمحہ با لمحہ تازہ ترین صورتحال سے لوگوں کو آگاہ کررہے ہیں۔

حال ہی میں مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترک چینل ’ٹی آر ٹی‘ سے منسلک صحافی علی مصطفیٰ کی جانب سے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں طالبان جنگجوؤں کے ہمراہ بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں۔

علی مصطفیٰ نے کیپشن میں سوال کیا کہ طالبان جنگجو دوپہر کے کھانے میں کیا کھاتے ہیں؟

ویڈیو میں صحافی اور ان کے ساتھ موجود جنگجو چاول کھارہے ہیں۔ علی مصطفیٰ نے بتایا کہ یہ ایک سادہ کھانا ہے جو طالبان کھاتے ہیں، چاولوں کو ٹماٹروں کے ساتھ پکایا گیا ہے جبکہ انہیں کھانے کیلئے کسی چمچ یا کانٹے کی ضرورت نہیں بلکہ ہاتھ سے ہی کھایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :