دنیا
Time 17 ستمبر ، 2021

ویڈیو: نیویارک میں شیشے کی بلندو بالا عمارتیں کسطرح پرندوں کی موت کا سبب بنتی ہیں؟

امریکا کے شہر نیویارک میں شیشے کی فلک بوس عمارتیں ہجرت کرنے والے پرندوں کی موت کا سبب بننے لگیں۔

نیویارک میں سیکڑوں ہجرت کرنے والے پرندے گلاس ٹاورز سے ٹکرانے کے بعد مرجاتے ہیں۔

نیویارک میں پرندوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے فلاحی ادارے کی رضاکار نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے باہر پڑے تقریباً 300 مردہ پرندوں کی ویڈیو شیئر کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے باہر پڑے سیکڑوں مردہ پرندوں کو رضا کار اٹھا رہا ہے۔

نیویارک میں پرندوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے فلاحی ادارے آڈوبون کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر برائے تحفظ اور سائنس کیٹلین پارکنز کا کہناتھا کہ موسم بہار اور خزاں میں سب سے زیادہ مہاجر پرندوں کی اموات ہوتی ہیں۔

فلاحی ادارےکا کہناہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر ٹاورز اور دیگر عمارتوں کے مالکان پرندوں کے ٹکرانے کی تعداد کم کرنے کیلئے رات کے وقت لائٹس مدھم رکھیں اورنان ریفلیکٹنگ شیشے لگائیں۔

مزید خبریں :