پریانکا چوپڑا نے رئیلیٹی شو میں جج کے فرائض انجام دینے پر معذرت کرلی

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی ریئلٹی شو دی ایکٹیوسٹ میں بحثیت جج کے فرائض انجام دینے پر معذرت کرلی —فوٹو:فائل
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی ریئلٹی شو 'دی ایکٹیوسٹ' میں بحثیت جج کے فرائض انجام دینے پر معذرت کرلی —فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی رئیلیٹی شو  'دی ایکٹیوسٹ' میں بحیثیت جج فرائض انجام دینے سے معذرت کرلی۔

دی ایکٹیوسٹ صحت، تعلیم اور ماحولیاتی مسائل سے جڑے لوگوں کے لیے جی 20 سمٹ میں جگہ حاصل کرنے کے لیے ایک چیلنج شو تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  پریانکا چوپڑا نے  یہ فیصلہ رئیلیٹی شو کے فارمیٹ پر صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد کیا ۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ رئیلیٹی شو پر تنقید کو تسلیم کرتی ہوں اور مجھے افسوس ہے کہ اس میں میری شرکت نے آپ میں سے بہت سے لوگوں کو مایوس کیا۔

اس سے قبل ’دی  ایکٹیوسٹ‘ کے فارمیٹ میں تبدیلی کا اعلان کردیا گیا  اور اسے  اب ایک مقابلے کے شو سے بدل کر ایک  دستاویزی فلم بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :