پاکستان
Time 18 ستمبر ، 2021

پاکستانی نژاد کینیڈین شہری فقیر علی کو اغوا کرنے والے تاحال گرفتار نہ ہوسکے

ہملٹن میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری فقیر علی کو اغوا کرنے والےملزمان اب تک گرفتار نہ کیے جاسکے۔

پولیس کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین کو اغوا اور ان کے 21 سالہ بیٹے حسنین علی کو قتل کرنیوالے ملزمان میں سے 2 سیاہ فام تھے۔

ملزمان نے فائرنگ کر کے 63 برس کے فقیرعلی کو بچانےکی کوشش کرنیوالے ایک بیٹے کی جان لے لی تھی جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔

فقیرعلی 2004 میں پاکستان سے کینیڈامنتقل ہوئےتھے۔

فقیر علی کو مشتبہ افراد رات 3 بجے زبردستی ان کے گھر سے لے گئے تھے اور وہ صبح 9 بچے شدید زخمی حالت میں برلنگٹن لفٹ برج کے پاس پائے گئے تھے۔

مزید خبریں :