22 ستمبر ، 2021
امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک ماہر پائلٹ نے 45 سال پرانے سیسنا طیارے کے ذریعے پونے دو گھنٹے کی پیچیدہ مگر دلچسپ پرواز کرکے فضا میں بطخ کے بچے کا اسکیچ بنا دیا۔
ہوائی جہازوں کی پروازوں اور آمدورفت کا ریکارڈ رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ماہر پائلٹ نے فلوریڈا کے ساحلی شہر فورٹ لاڈرڈیل سے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 37 منٹ پر سیسنا طیارے کی پرواز نمبر این 8642 یو کے ذریعے اڑان بھری۔
جنوری 1976 میں پہلی اڑان بھرنے والے 45 سال پرانے سیسنا 150 ایم طیارے نے فورٹ لاڈرڈیل اور اموکلی ائیرپورٹس کے درمیان ایک گھنٹہ 42 منٹ تک پرواز کی۔
اس دلچسپ پرواز کے دوران طیارہ 5500 سے 6800 فٹ کی بلندی پر 150 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتا رہا۔
پرواز کے اختتام پر یہ ماہر پائلٹ طیارے کے ذریعے فضا میں بطخ کے بچے کا اسکیچ ڈرا کرچکا تھا۔ پونے دو گھنٹے کی پرواز کے بعد یہ طیارہ اموکلی ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔