Time 22 ستمبر ، 2021
پاکستان

نیوزی لینڈ ٹیم کے دورےکی منسوخی کیلئے دھمکی آمیز میل کرنے پر مقدمہ درج

نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے دورےکی منسوخی کے لیے دھمکی آمیز ای میل کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

جیو نیوز نے ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کی جانب سے درج مقدمے کی کاپی حاصل کرلی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ای میل کے ذریعے نیوزی لینڈ پولیس سے رابطہ کیا گیا، ای میل کرکے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

ایف آئی آر میں ای میل [email protected] کا ذکر بھی موجود ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ای میل جس ڈیوائس سے منسلک ہے اس سے 14 دیگر ای میل اکاؤنٹس بھی جڑے ہیں، ای میل کی آئی پی سنگا پور سے نکلی ہے جہاں سے یہ بھارت سے جڑی ہوئی ہے۔


مزید خبریں :